9 ستمبر 2026 - 13:03
F-35، F-16، F-15 امریکی لڑاکا طیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا: ایران تیل بردار اور تجارتی جہازوں پر دہشت امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں، F-35، F-16، F-15 امریکی لڑاکا طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال، تیاری اور ان کے ٹھکانوں اور طیاروں کے شیلٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا: ایران تیل بردار اور تجارتی جہازوں پر دہشت امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں، F-35، F-16، F-15 امریکی لڑاکا طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال، تیاری اور ان کے ٹھکانوں اور طیاروں کے شیلٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کا متن:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

﴿قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ﴾

عزیز اسلامی ایران کی غیور اور مبعوث قوم!

میدان میں آپ کی مسلسل حاضری نے، امریکی دشمن کو تھکا دیا ہے اور مایوس و نامراد کر دیا ہے اور آبنائے ہرمز میں آپ کے بہادر مجاہد فرزندوں کی عدیم المثال طاقت و مزاحمت وائٹ ہاؤس کے سربراہوں کو سرگردان و پریشان کر چکی ہے۔

شکست خوردہ اور جارح امریکی دہشت گرد فوج نے مایوسی اور بے بسی کے عالم میں، اسلامی ایران کے کئی کئی تجارتی اور تیل بردار جہازوں پر حملہ کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے طاقتور، بہادر اور جان نثار مجاہدوں نے، خدائے متعال کی خصوصی توجہ اور حضرت ولی عصر (عَجَّلَ اللہُ تَعَالی فَرَجَہُ الشَّرِیفَ وَاَروَاحُنَا فَدَاهُ) کی عنایات کے سائے میں، ایرانی مال بردار اور تیل بردار جہازوں پر امریکی رجیم کی جارحیت کے جواب میں، ـ جارح کو سزا دینے کی کارروائیوں کے امتداد میں ـ مبارک کوڈنیم "یا حیدر کرار" کے ساتھ، اردن کے امریکی اڈے "الازرق" کو اپنی زبردست میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

اس کارروائی میں جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کی سزا دینے کے لئے، ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل بیلسٹک میزائلوں کے شدید حملے سے F-16، F-15 لڑاکا طیاروں کے ٹھکانوں، مرمت، دیکھ بھال اور تیاری کے مقامات اور لڑاکا طیاروں کے شیلٹرز کو نشانہ بنایا گیا اور سرکش دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

دشمن، آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر اور طاقتور بحریہ کے مقابلے میں، اپنی بے بسی اور کمزوری کے باعث، مایوس کن حرکتیں کرتا ہے اور اور اس کو اپنے کئے کی سزا بھی فوراً ہی ملتی ہے۔

جارح دشمن کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مجاہدوں کی ہوشیاری اور فیصلہ کن کاروائیوں کا سلسلہ جارحیت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha